ایران میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

Iran Corona Cases

Iran Corona Cases

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ ساڑھے بارہ ہزار کے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک دن میں یہ کورونا وائرس مریضوں کی اب کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق اس طرح کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سات لاکھ باسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تقریبا اکتالیس ہزار پانچ سو بنتی ہے۔