ایران کے معاملے پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطحی امریکی وفد کا دورہ سعودی عرب

Brett McGurk

Brett McGurk

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی انتظامیہ کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد رواں ہفتے سعودی عرب اور خطے کے دوسرے ممالک کا دورہ کرے گا۔ یہ وفد خطے کی قیادت کے ساتھ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کے بارے میں بات چیت کرے گا۔

یہ وفد امریکی محکمہ خارجہ و قومی سلامتی کمیٹی و نسل اور امریکی محکمہ دفاع کے ممبروں پر مشتمل ہوگا۔ وفد میں امریکی قومی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی پالیسی کے کوآرڈینیٹر ، بریٹ میک گورک اور محکمہ خارجہ کے مشیر ڈیرک بھی شامل ہوں گے۔

مشرق وسطیٰ کے دورے پر آنے والے امریکی وفد میں قائم مقام اسسٹنٹ سکریٹری برائےمشرق قریب جوئی ہڈ اور اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع ڈانا اسٹرول بھی شامل ہیں۔

بلومبرگ ایجنسی کے مطابق امریکی وفد کا پہلا پڑاو سعودی عرب ہوگا۔ اس کے بعد یہ وفد متحدہ عرب امارات ، مصر اور اردن بھی جائے گا۔

امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وفد امریکا کی قومی سلامتی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

یہ وفد ایک ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ کے دورے پر آ رہا ہے جب دوسری طرف امریکا اور یورپی ممالک ایران کے سنہ 2015ء کو طے پائے جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے لیے ویانا میں مذاکرات کر رہےہیں۔