ایران مشرق وسطیٰ کا کینسر ہے: سینیٹر لینڈسے گراہم

Senator Lindsey Graham

Senator Lindsey Graham

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ری پبلییکن پارٹی کے سینیڑ لینڈسے گراہم نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطٰی میں ایک کینسر کی طرح ہے۔

میونخ میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لینڈسے گراہم نے کہا کہ لبنان، شام اور عراق کے مسائل کا حل خطے میں ایران کے کردار اور مداخلت کو محدود کرنے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کینسر ہے۔ ایران ایٹم بم کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ اگر اس نے جوہری بم بنا لیا تو وہ اسے استعمال بھی کرے گا۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر پابندیاں اٹھانے کو تیار ہیں بہ شرطیکہ ایران جوہری ایندھن کو اپنے جوہری ایندھن کو مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں تقسیم کرے جن سے وہ پرامن توانائی حاصل کر سکیں۔ اگر ایران ایسے کرتا ہے تو یہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوگا۔

انہوں ‌نے کہا کہ ایران خطے کے مسائل کی جڑ ہے۔ جب تک خطے میں ایران موجود ہے اس وقت تک عراق ، شام ، یمن اور لبنان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔