ایران: احتجاجی مظاہرے، ہڑتالیں، انٹرنیٹ سپلائی منقطع

Iran Protests

Iran Protests

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جاری مظاہروں کی وجہ سے ملک بھر میں لینڈ اور موبائل فونوں کے لئے انٹر نیٹ کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ایران کی داخلہ خبر رساں ایجنسی ILNA کی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل نے حالیہ واقعات کی وجہ سے انٹر نیٹ کی ترسیل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کی وجہ سے جمعے کے دن سے مظاہروں کا آغاز ہوا جو تا حال جاری ہیں۔

دارالحکومت تہران میں آج دکانوں کے شٹر گرے رہے اور مظاہروں کے احتمال کی وجہ سے بھاری حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔