امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عاید کر دیں

Space Agencies Sanctions

Space Agencies Sanctions

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عاید کر دی ہیں۔ان میں ایک خلائی ادارہ اور دو تحقیقاتی مرکز ہیں۔

امریکا کے محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایران کی خلائی ایجنسی ،ایران سپیس ریسرچ سنٹر اورآسٹروناٹیکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء میں ایران سے جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے اور نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کر دی تھیں جس سے اس کی معیشت زبوں حال ہوچکی ہے۔امریکا نے تب سے ایران کے اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔