ایرانی حملے کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

وائٹ ہاؤس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے نقصانات کا جائزہ لے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقت اور ناقابل شکست فوج ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘عراق میں واقع دو فوجی اڈوں پر ایران سے میزائل داغے گئے ہیں۔ ان اڈوں پر امریکی فوج بھی تعینات ہے۔ ہلاکتوں اور نقصانات کا اندازہ اب ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جسے شکست نہیں دے جا سکتی’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘اب تک سب ٹھیک ہے۔ وہ بدھ کی صبح صورتحال پر ایک بیان دیں گے’۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رات گئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، وزیر دفاع مارک ایسپر، چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور نائب صدر مائیک پینس صدر ٹرمپ سے مشاورت کے لیے وائٹ ہائوس پہنچے۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا صدر ٹرمپ عین الاسد اور اربیل میں قائم فوجی اڈوں میں تعینات امریکی فوج پر حملوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

دوسری طرف فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ وہ خطے میں ہوا بازی کے تحفظ کو درپیش امکانی خطرات کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔