ایرانی جنرل کی ہلاکت پر عراقی خوشی سے ناچ رہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

Mike Pompeo

Mike Pompeo

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراق کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عوام کو عراقی پرچم تھامے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر عراقی عوام سڑکوں پر رقص کررہے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ عراقی شہری آزادی کے لیے گلیوں میں ناچ رہے ہیں اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہےکہ ایرانی فوج کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو کو بغداد کے ائیرپورٹ کے قریب امریکی صدر کے حکم پر نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ فائر کیے گئے جس میں قاسم سلیمانی جاں بحق ہو گئے۔