ایرانی بحریہ کے اڈے میں بم دھماکہ، نیول فورس کے تین اہلکار جاں‌ بحق

Iranian Navy

Iranian Navy

ایران (جیوڈیسک) عراق کے ساحلی شہر بندر عباس میں ایرانی وزارت دفاع کے زیرانتظام نیول فورس کے اڈے میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی’ارنا’ نے ایرانی نیول فورس کے حوالے سے بتایا کہ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے بحری صنعت کے الشہید درویشی آڈیٹوریم سے وابستہ اہلکار جو جنگی کشتیوں کی مرمت کا کام کرتھے مارے گئے۔

ایرانی وزارت دفاع کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کے سربراہ دائود عبدی نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک کشتی کی مرمت کا کام جاری تھا۔

خیال رہے کہ ایرانی بحری صنعت کا یہ کارخانہ بندر عباس شہر سے 37 کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔ اس میں جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں کی تیاری کا کام کیا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران ایرانی فوجی اڈوں پر تواتر کے سات دھماکے ہوتے رہے ہیں۔ ایران ان دھماکوں کو تخریب کاری کی کوششیں قرار دیتا ہے۔ کئی مواقع پر ہونے والے دھماکوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی گئی۔

تین فروری کو ایران کے ایک خلائی تحقیقاتی مرکزمیں آتش زدگی کے نتیجے میں تین سائنسدان جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز’ کے مطابق 13 فروری کوآتش زدگی کے واقعے کا سبب میزائل تجربے کی ناکامی تھی۔ ایرانی حکام میزائل خلاء میں بھیجنا چاہتے تھے مگر ایران اس مشن میں ناکام ہوگیا تھا۔