عراق میں کار بم حملہ، 5 شہری ہلاک 8 زخمی

Iraq Car Bomb Attack

Iraq Car Bomb Attack

موصل (جیوڈیسک) عراق میں ایک بم دھماکے کے دوران 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

محکمہ دفاع کے مطابق ، یہ کار بم دھماکہ موصل سے ملحقہ رابعہ نامی قصبے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

حفاظتی اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے جبکہ فی الحال کسی نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے دیہی علاقوں میں رونما حملوں میں داعش ملوث نظر آتی ہے جس کا حلقہ کرکوک، موصل، الانبار، صلاح الدین اور دیالہ تک پھیلا ہوا ہے۔