عراقی حکومت نے اعلیٰ حکام کے خلاف بدعُنوانی کیسز کی تحقیقات شروع کر دیں

Demonstrations

Demonstrations

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے جمعہ کو کہا ہے کہ حکومت متعدد سینیر عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کے متعدد مقدمات کی تحقیقات شروع کر چکی ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق عراقی حکومت ملک میں بہت سے اصلاحاتی قوانین نافذ کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نئے انتخابی قانون اور دولت کی منصفانہ تقسیم پر بھی کام کر رہی ہے۔

ادھر دوسری جانب عراق میں جاری مظاہروں کے دوران عراقی سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز بصرہ میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں بھی سیکیورٹی اور مظاہرین کے درمیان خون ریز تصادم کی اطلاعات ہیں جن میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

عراقی ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے ایک تازہ بیان پانچ روز کے مظاہروں کے دوران 23 مظاہرین کی ہلاکت اور 1077 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔