عراقی صدرکا توانائی کی سپلائی لائنوں پر تخریب کاری حملے روکنے پر زور

Brahma Saleh

Brahma Saleh

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی صدر برہم صالح نے ایک بیان میں ملک کے استحکام اور سلامتی کے تحفظ، شہریوں کی سلامتی کے تحفظ اور استحکام کو مجروح کرنے والی کارروائیوں کو روکنے کے احکامات دیے۔

جمہوریہ عراق کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں توانائی کی فراہمی کی لائنوں کے خلاف تخریب کاری کی کارروائیوں کو روکنے پر زور دیا۔

صالح نے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت آئندہ پارلیمانی انتخابات کو شفاف اور دھاندلی سے پاک بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

عراقی صدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب چند روز قبل عراق میں مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح افراد نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں اور بغداد کے جنوب مشرق میں ایک گریڈ اسٹیشن کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کے نتیجے میں نہروان کے علاقے میں واقع بجلی کے اسٹیشن کو نقصان پہنچا۔

عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ اس نے نینویٰ اور دیالی میں بجلی کے ٹاور کو اڑانے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

سیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش نے لگائے گئے توانائی کے ٹاوروں کے نیچے متعدد بارودی مواد نصب کیا تھا۔