اسلام شخصیات نہیں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ۖکے احکام کا پابند ہے: پیر غلام رسول اویسی

Pir Ghulam Rasool Awaisi

Pir Ghulam Rasool Awaisi

لاہور: مرکزی امیر تحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب، سیکرٹری مالیات، مفتی حبیب اللہ اسد نے گزشتہ روز اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول اللہ ۖ ہمارے ایمان کی جان ہے ، ختم نبوت ۖ اور ناموس رسالت مآب ۖ کاتحفظ مذہبی، آئینی اوراخلاقی فریضہ اور زندگی کااولین مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ راہ حق پر چلنے والوں کی تعداد ہمیشہ قلیل رہی ہے۔

گھبرانے کی ضرورت نہیں رسول اللہ ۖ کے حکم پرجہادکرنے والوں کی تعدادنہیں جذبہ کام کرتاہے، اہل ایمان کی اصل طاقت محبت رسول اللہ ۖ ہے ،یہی وہ مقام ہے جہاں اللہ رب العزت غیب سے مدفرماتاہے، قوم پانامہ کیس سے کوئی اُمیدوابستہ نہ کرے ،اسلامی غیرت کی تقاضے پورے کئے بغیرپاکستان سے کرپشن، لوٹ، گھسوٹ، ناانصافی اوردہشتگردی جیسی لعنتیں ختم نہیں ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خالق کائنات کے فیصلوں پر کسی قسم کاشک نہیںاسی لئے ہمیں فتوے دینے کی ضرورت نہیں اللہ تعالیٰ حق و باطل کا فیصلہ خودفرماتاہے،گزشتہ سترسالوں میں چہرے بدلے نظام نہیں،اب پاکستان میں نفاذ اسلام کاوقت قریب ہے،وہ وقت دورنہیں جب چہرے بھی بدلے گے اور نظام بھی ،گستاخوں کے علاوہ کسی کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں اسلامی آئین سب کے ساتھ رحم اورانصاف کاسلوک کرتاہے،اسلام شخصیات نہیں اللہ تعالیٰ اوررسول اللہ ۖ کے احکام کا پابند ہے۔

امتیازعلی شاکر
imtiaz470@gmail.com .. 03134237099