دین اسلام اور مہاجرین یورپ کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتے، یلیوا یوہانسن

Eliva Johansson

Eliva Johansson

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین داخلی امور کی کمشنر یلیوا یوہانسن کا کہنا ہے کہ دین ِ اسلام یورپ کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتا۔

یورپی یونین وزرا داخلہ نے پیرس کے بتاکلن تھیڑ اور اسٹادے دی فرانس میں ہونے والے حملوں کہ جن میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے کی 5ویں برسی کے موقع پر انسداد دہشت گردی کے معاملے پر ایک اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے بعد جوہانسن نے سویڈشن سرکاری خبر ایجنسی ٹی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور نقل مکانی خطہ یورپ کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتی ، ہمیں محض کٹر نظریات کے حامل انتہا پسندوں کے خلاف کاروائیاں کرنی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام ایک خطرہ نہیں ، لیکن اس کے پس پردہ چھپے بہروپیوں کے خلاف ہمیں نبرد آزما ہونا گا۔

مغربی اقدار کے تقاضے کے مطابق امام مسجد کی تعلیم و تربیت کے نظریے پر نکتہ چینی کرنے والی جوہانسن کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ مذہبی رہنماؤں کی تربیت کرنا یورپی یونین کے اختیارات میں شامل ہے۔