اسلام آباد سے ایڈووکیٹ حماد سعید کو گھر سے اغوا کر لیا گیا

Hamad Saeed

Hamad Saeed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تھانہ ترنول کے علاقے جی 16 تھری سے ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔

ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق وکیل کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر اغوا کیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے حماد سعید ڈار کے اغوا کے خلاف عدالتی کارروائی کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد بار اعلامیے کے مطابق وکلا 4 جنوری کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اسلام آباد پولیس سے مغوی کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔