اسلام آباد ایئرپورٹ پر نایاب مورتیاں چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Islamabad Airport

Islamabad Airport

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نایاب مورتیاں چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

چینی مسافر یوآنگ فانگ نایاب مورتیاں لے کر پرواز سی اے 946 سے بیجنگ جارہا تھا کہ اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مورتیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق چینی مسافر سے دومورتیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اے ایس ایف اہلکاروں نے چینی مسافر کو مورتیوں سمیت کسٹم کے حوالے کر دیا جب کہ کسٹم حکام نے مورتیاں ضبط کرکے چینی مسافر کو سفر کی اجازت دے دی۔