اسلام آباد: بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی

Bani Gala Firing

Bani Gala Firing

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔