اسلام آباد ضلع کے نویں دسویں جماعتوں کے طلبہ و طالبات کا سیرت نبیۖ پر تحریری مقابلہ

اسلام آباد (میر افسر امان) فروغ قومی زبان مہم کے تحت جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے شعبہ علم و ادب، قلم کاروان اسلام آباد نے نویں اور دسویں جماعتوں کے طالبات اور طلبہ کے درمیان تحریری مقابلہ بحوالہ ١٢ ربیع الاوّل سیرت النبیۖ کے حوالے سے عنوان، برائے طالبات”سیرت النبیۖ کی روشنی میں لڑکیوں کی خاندانی ذمہ داریاں” برائے طلبہ ” دفاع وطن میں نوجوانوں کا کردار، سیرت النبیۖ کی روشنی میں ” رکھا گیا۔ قوائدو ضوابط کے مطابق۔١۔ مقابلہ میں نویں دسویں جماعت ضلع اسلام آباد طالباب اور طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔٢:۔مضمون تین سے پانچ صفحات پرمشتمل ہو اور کاغذ کے ایک طرف، ہاتھ سے لکھی گئی تحریر ہو۔٣:۔ کاغذ کے سرورق پر مضمون نویس کا نام، جماعت، ادارہ اور رابطہ نمر درج ہو۔٤:۔قرآنی آیات، حدیث نبویۖ کے حوالوں اور اشعار سے مزین خوشخط تحریر ہو۔٥:۔ مضمون کے ساتھ سر براہ ادارہ کا تسنیدی خط ہوناضروری ہے۔٦:۔اصل مضمون کے اور اس کی دو نقول مقررہ وقت تک درج ذیل پتہ پر ارسال کر دیں۔(گھر نمبر ١ گلی نمبر ٣٨ سیکٹر آئی ٹین فور اسلام آباد)٧:۔ منصفین کا فیصلہ حتمی ہو گا۔٨:۔ نتائج کا اعلان ایک تقریب میں کیا جائے گا۔٩:۔ مضمون نگاروں کو تقریب میں شرکت دعوت دی جائے گی۔١٠:۔تقریب میں اوّل، دوم اور سوم آنے والے طالبعلموں کو انعامات دیے جائیں گے۔ مضمون نویسی کے اس تحریری مقابلہ میں شرکت کرنے والی طالبات کی طرف سے ١٠٠ سے زاہد اورطلبہ کی طرف سے ٥٠ سے زاہد مضمون موسول ہوئے۔ طے شدہ قوا ئد و ضوابط کے مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان کے سینیئراساتذہ سے مضامین کی نمبرنگ کرائی گئی ۔ اوّل ،دوم اور سوم آنے والے طالبات اور طلبہ کے مضامین کا علیحدہ علیحدہ تعین کیا گیا۔پھر” تقریب نقد انعامات و اسناد” کے لیے لڑکیوں کے لیے ٢٣ مارچ اورلڑکوں کے لیے ٢٦ مارچ کو علیحدہ علیحدہ پرگروام رکھے گئے۔

” تقریب تقسیم انعامات و اسناد” برائے طالبات، ٢٣ نومبر ٢٠١٩ء بوقت١١ بجے دن بمقام الفلاح ہال سیکٹر ایف ٨ اسلام آباد میں زیر صدارت نائب ناظمہ جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد، محترمہ ساجدہ نسرین منعقد ہوئی۔اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض انجینئرنگ کی طالبہ جویریہ رانانے ادا کیے۔ پہلے مرحلہ میں شریک تمام طالبات، اسکولوں کی اساتذہ والدین کو دعوت دی گئی تھی۔ماشاء اللہ مضامین بھیجنے والی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے شروع اور آخر میں حاضرین نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔پروگرام تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ۖ اللہ سے شروع ہوا۔ سب سے پہلے مقابلہ میںسوم نے والی مشعل زاہد طالبہ کو اس کا لکھا ہوا مضمون پڑھ کر حاضرین کو سنانے کے لیے کہا گیا۔اس کے بعد دوم آنے والی زہرہ گوہر جماعت نہم اور آخرمیں اوّل آنے والی تحریم خالد جماعت نہم طالبات نے اپنے اپنے اپنا مضامین پڑھ کر حاضرین کو سنائے اور داد وصول کی۔

پروگرام کی صدارت کرنے والی صاحبہ نے سوم ،دوم اور اوّل آنے والی طالبات کو نقد انعام کے ساتھ ساتھ، سرٹیفکیٹ اور اسلامی کتب کا سیٹ پیش کیا۔ اس کے علاوہ ہر طالبہ جوتحریری مقابلہ میں شریک ہوئی اسے سرٹیکفیٹ اور اسلامی کتب کا سیٹ پیش کیا گیا۔ اسکولوں سے آئی ہوئیں انچارج اور طالبات کے والدین نے اس پروگرام کی تعریف کی۔

صدارتی خطاب میں کہا گیا کہ ایک بہترین پروگرام رکھنے پر منتظمین اور شرکاء اسکولوں کی انچارج اور طالبات کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا۔حاضرین کی چائے بسکٹ سے تواضع کی گئی۔

دوسر اپروگرام طلبہ کے لیے مورخہ ٢٦ نومبر ٢٠١٩ء بوقت بعد نماز مغرب ،مکان نمبر ون گلی نمبر اٹرتیس سیکٹر جی سیکس ٹو اسلام آباد، متصل ملیوڈی منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیرنصراللہ رندھاوا نے کی ۔مہمان خصوصی پیر عظمت اللہ سلطان قادری سروری تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری اعجازرانانے ا دا کی۔ پرگروام میں تحریری مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ، ان کے اسکولوں کے انچارج ، والدین اور قلم کاروان کے مستقل ساتھیوں نے پھر پور شرکت کی۔

تقریب کے شروع اور آخر میںپاکستان کا قومی ترانا سنایا گیا۔ پروگرام قرآن پاکستان کی تلاوت اور بنیۖ کے نعت سے شروع ہوا۔سب سے پہلے سوم آنے والے طالب علم عبدالرحمان جماعت دہم، علی ٹرسٹ اسکول اسلام آباد کو اپنا مضمون حاضرین کو سنانے کے لیے کہا گیا۔مضمون سنانے کے بعد اس کو سوم پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام،سرٹیفکیٹ اور اسلامی کتابوں کا سیٹ بدست نصراللہ رندھاواصاحب صدر نے پیش کیا گیا۔اس کے بعد دوم پوزیشن آنے والے خان محمد جماعت نہم، علی ٹرسٹ اسکول کے طالب علم کواپنی تقریر پڑھنے کے لیے اسٹیج سے پکارا گیا۔اس کو بھی تقریر کے بعدصدر کے ہاتھوں نقد انعام، سرٹیفیکیٹ اور اسلامی کتابوں کاسیٹ پیش کیا گیا۔ آخر میں اوّل آنے والے سہیل عباس انجم جماعت دہم ،علی ٹرسٹ اسکول کے طالب علم کو نقد انعام،سرٹیفیکیٹ اور اسلامی کتب کا سیٹ پیش کیا گیا۔بعد میں اسکولوں کے انچاجز ،طالب علموں کے والدین، قلم کاروان کے ساتھیوں کو اسلامی کتب کے سیٹ پیش کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر قلم کاروان جناب ڈاکٹرساجدخاکوانی نے کہاکہ قلم کاروان نے بڑے فکروتدبرکے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ سیکولرازم نے انگریزی ذریعہ تعلیم کے راستے وطن عزیزکے نوجوانوں میں نقب لگانے کی کوشش کی ہے،چنانچہ دشمن کی اس یلغارکوروکنے کے لیے قلم کاروان نے ”فروغ قومی زبان مہم”کاآغازکیاتاکہ نسل نومیں قومی شعائرکوپروان چڑھایاجاسکے کیونکہ کل انسانی تاریخ میں کسی قوم نے دوسری قوم کی زبان سیکھ کر ترقی نہیں کی۔فی الحال یہ مہم ضلع اسلام آبادکے طلبہ و طالبات تک محدود ہے جب کہ وسائل کی فراہمی کے بعد اس کادائرہ پورے ملک تک بڑھادیاجائے گا،ان شااللہ تعالی۔انہوں نے مخیرحضرات سے اس کارخیرمیں شرکت کی اپیل کی تاکہ جلدمطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔مہمان خصوصی جناب عظمت اللہ قادری نے قلم کاروان کی اس سعی جمیلہ کی تعریف کی اور رب العلمین کے حضوردعاکی کہ اللہ تعالی قلم کاروان کے ذمہ داران کے حوصلے بلند رکھے اورانہیں حصول مقصداوردارین میں کامیابیاں وکامرانیاں عطاکرے۔ دعا کے بعد حاضرین کی چائے بسکٹ سے تواضع کی گئی۔

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala

Talba Talbat Tehrere Mqabala