اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق چند افراد دھرنے کے بینرز لگا رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب کراچی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے لانڈھی کےعہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن کاشف نظامی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔