اسلام آباد، بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کا استعمال ہوگا

Electronic Voting Machine

Electronic Voting Machine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے، انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا استعمال کیا جائے گا۔

صدرمملکت نے بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کیا، بلدیاتی حکومت کا براہ راست منتخب مئیر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت اور نیبرہڈ کونسلز کی مدت 4 سال ہو گی۔

اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کےلیے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پاس کیا گیا تھا۔