اسلام آباد نیشنل باسکٹ بال B گریڈ چمپئن اور پاکستان آرمی انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن بن گئی

National Basketball B Grade Championship

National Basketball B Grade Championship

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد کے ھالی ہال میں منعقدہ نیشنل باسکٹ بال Bگریڈ چمپئن شپ کا ٹائٹل اسلام آباد نے سرگودھا ڈویژن کو 61کے مقابلے میں 68باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر قومی چمپئن بن گئی جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے مد مقابل پاکستان ائر فورس کو 52کے مقابلے میں 85باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن بن گئی۔

چمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ پروقار تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی FBRکے سابق چیئر مین میاں اقبال فرید نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات و کیش پرائز تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیدریشن کے سیکریٹری خالد بشیر ،پاکستان آرمی اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر سعادت ،امتیاز رفیع احمد بٹ ،غلام محمد خان ،ڈاکٹر اوج اے ظہور ،آصف اقبال ،اور دیگر بھی موجود تھے۔