اسرائیلی فوج کا غزہ کی سرحد پر ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

Israeli Army Spokesman

Israeli Army Spokesman

اسرائیلی (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچائے ادرعی نے غزہ کی سرحد پر یک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ‘ٹویٹر’ پر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنوبی سیکیورٹی باڑ کے قریب ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

پچھلے مہینے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی تھی جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی پر یہ بمباری فلسطینیوں کے میزائل اور راکٹ حملوں کے جواب میں کیے ہیں۔