اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے مزید دو قیدیوں کو بھی گرفتار کر لیا

Palestinian Prisoners

Palestinian Prisoners

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج نے چھ ستمبر کو جلبوع جیل سے فرار ہونے والے مزید دو فلسطینی قیدیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے 13 دن کے مسلسل تلاش آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ مفرور ہونے والے چھ میں سے چار قیدیوں کو چند روز قبل پکڑ لیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے مفرور ہونے والے مناضل نفیعات اور ایھم کممجی کو جنین کی مشرقی کالونی سے حراست میں لے لیا۔ ان کے ساتھ دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی نشریاتی ادارے’ کے اے این‘ نے ٹوئٹر پر کہا کہ فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مفرور قیدیوں اور دو دیگر افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں فلسطینی قیدی دو ہفتے قبل جلبوع جیل سے فرار ہو گئے تھے۔ سکیورٹی کے حوالے سے یہ فول پروف جیل قرار دی جاتی ہے۔