اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 253 تک جا پہنچی

Rescue

Rescue

غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملوں میں 2 فلسطینی شہری زیر علاج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سول دفاعی ٹیموں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ملبہ ہٹائے جانے کی کاروائیوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے مزید 4 افراد کی نعشیں برآمد کی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 253 ہو گئی ہے جن میں 66 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر 10 مئی کو شروع ہونے والے حملے حماس کے ساتھ 21 مئی کو طے پانے والی فائر بندی کے بعد رک گئے تھے۔

دوسری جانب مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں ’’مستاربین‘‘ کے نام سے منسوب اسرائیلی سول پولیس نے ایک فلسطینی نوجوانوں کو گولی مارتے ہوئے شہید کر ڈالا

الا اماری مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان کی گاڑی پر فائر نگ کی گئی جس سے یہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع یہودی کالونی کے جوار میں سڑک سے گزرنے والے 16 سالہ فلسطینی بچے کو اسرائیلی گاڑیوں پر پتھر پھینکنے کے دعوی کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر ڈالا۔