اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر گولی چلا دی، 98 زخمی

Israeli Soldiers

Israeli Soldiers

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین کی غزہ پٹی میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے 98 افراد زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فلسطینی مظاہرین” واپسی تحریک “کے تحت ریلی میں شریک تھے۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے 49 افراد کو اسرائیلی فوج کی جانب سے چلائی گئیں گولیاں لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں طبی امداد فراہم کرنے والے 4 ارکان بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے گزشتہ سال سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور تاحال ہرجمعے کو مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کو 2007 سے محاصرے میں رکھا ہوا جس کے بعد وہاں شہریوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔