مسئلہ فلسطین کا جامع حل تلاش کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی عرب

Meeting

Meeting

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارلحکومت ریاض میں اپنے اردنی ہم منصب أيمن الصفدی سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور علاقائی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہزادہ فیصل کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اردن کے ساتھ علاقائی معاملات اور دو طرفہ امور پر مسلسل کوارڈی نیٹ کرتا رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں اطراف نے مسئلہ فلسطین کے جامع حل کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں راہنماؤں نے خطے میں یمن سمیت ایران کی لبنان میں مداخلت پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے نتییجے میں پیدا ہونے والی بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔