ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا: وزیراعظم

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے و فاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہو گا۔