جلیل شرقپوری نے نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کردیا

Jalil Sharqpuri

Jalil Sharqpuri

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ (ن) لیگ سے اختلاف کے باعث اسمبلی میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، ایوان میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان کے درمیان حق پرستوں کی نشستیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو واپس آنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی جانب سے الگ نشستوں کے لیے بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔