جام کمال کے کسی بھی حکم پر عمل کرنا غیر قانونی ہو گا: اپوزیشن لیڈر بلوچستان

Malik Sikandar and Jam Kamal

Malik Sikandar and Jam Kamal

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال اکثریت کھو چکے ہیں۔

ملک سکندر نے کہا کہ جام کمال نے اپوزیشن ارکان پر بکتربند گاڑی چڑھائی اس لیے ان کے کسی بھی حکم پر عمل کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی پارٹی ارکان سے رابطے شروع کر دیے اور ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ساتھی جلد واپس آ جائیں گے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کے خلاف ایسے الزامات نہیں جن پراستعفیٰ دیا جائے، انھیں اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔