جیمز بانڈ جزیرے پر پاکستانی فلم جیک پاٹ کی شوٹنگ

Jackpot Pakistani Film

Jackpot Pakistani Film

لاہور (جیوڈیسک) خوبصورت جگہوں پر فلم کی شوٹنگ کرنا اب ہر پاکستانی فلم کا بھی اہم حصہ بن چکا ہے، اور آنیوالی فلم جیک پاٹ اس کی بڑی مثال ہے۔

فلم جیک پاٹ کے پروڈیوسر خرم ریاض نے بتایا کہ یہ ایک میوزیکل کامیڈی فلم ہے۔ اس فلم کا پہلا حصہ تھائی لینڈ میں فلمایا جاچکا ہے، جبکہ تھائی لینڈ کے شاندار جزیرے کورل آئی لینڈ اور جیمز بانڈ آئی لینڈ پر بھی فلم کی شوٹنگ کی جائیگی۔

یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو جیمز بانڈ جزیرے پر فلمائی جائیگی۔ اس فلم میں ہندوستانی سینما ٹوگرافر انوبھو بنسل کو بھی شامل کیا گیا ہے، فلم کی کہانی بابر کشمیری نے تحریر کی، میوزک ڈائریکٹر نوید ناشاد ہیں۔

فلم میں جاوید شیخ، نور حسن، صنم چودھری، عنایت خان، عدنان شاہ، بیحانا ملہوترا، فائزہ خان اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔