مسئلہ کشمیر پاک بھارت کو مل کر حل کرنا ہو گا: فرانس

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو طرفہ مذاکرات کی بنیاد پر کشمیر کا حل تلاش کریں۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، انھوں نے یہ بات گزشتہ روز بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے پیرس میں ملاقات کے دوران کہی ہے۔

ماکروں نے نریندر مودی کو بتایا کہ فرانس، کشمیر کے دونوں حصوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کی وجہ سے فرانس نے ابھی تک کشمیر کے حوالے سے کوئی کھل کر بیان جاری نہیں کیا۔

پاکستان اور بھارت کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے فرانسیسی صدر آئندہ چند روز میں عمران خان بھی گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔