جاپان کی طرف سے افغانستان کو 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد

Japan Afghanistan Aid

Japan Afghanistan Aid

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان نے افغانستان کے لئے 100 ملین ڈالر انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جاپان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صحت، پانی اور حفظان صحت کے سامان پر مشتمل 100 ڈالر مالیت کا امدادی سامان افغانستان بھیجا جائے گا۔

یہ امداد اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام WFP سمیت 16 مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے واسطے سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔

جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل NHK کے مطابق مذکورہ امداد طالبان انتظامیہ کے ملکی انتظام سنبھالنے کے بعد سے جاپان کی طرف سے افغانستان بھیجا جانے والا دوسرا امدادی پیکیج ہو گی۔

واضح رہے کہ جاپان حکومت نے اکتوبر 2021 کو 58 ملین ڈالر مالیت کی ہنگامی انسانی امداد افغانستان روانہ کی تھی۔

جاپان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان کو بھی مختلف مقداروں میں انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔