جاپان کا فیصلہ: کورونا ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگائی جائے گی

Japan Corona Vaccine

Japan Corona Vaccine

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان نے کورونا وائرس اور اس کے ویریئنٹوں کے خلاف جدوجہد کے لئے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان نے کورونا وائرس اور اس کے ویریئنٹوں کے خلاف جدوجہد کے لئے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویوڈو نیوز ایجنسی کی وزارت صحت کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق کووِڈ۔19 کمیٹی نے وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کے معاملے پر غور کیا۔

کمیٹی نے دوسری خوراک کے 6 ماہ کے بعد ویکسین کے اثرات کمزور پڑنے اور ڈیلٹا اور وائرس کی دیگر اقسام کے مقابل غیر موئثر ہونے سے متعلق دعووں پر بحث کی۔

ویکسین فرموں کی طرف سے تیسری خوراک کی ضرورت کی اپیلوں کو پیش نظر رکھتے ہوئےکمیٹی نے ویکسین لگوانے کے خواہش مندوں کے لئے پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے قبل ازیں فائزر، ماڈرنا یا پھر آسٹرا زینیکا کی دو خوراکیں لگوانے والے افراد تیسری ویکسین کی درخواست دینے پر سابقہ ویکسین کی تیسری ڈوز لگوا سکیں گے۔

تیسری ڈورز لگوانے کے آغاز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔