جاپان: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی

Japan Floods

Japan Floods

کویوشو (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان کے علاقے کویوشو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے NHK کے مطابق کویوشو کے شمال میں شدید بارشوں کے بعد دریائے کامو میں سیلاب آ گیا جس کے نتیجے میں بعض پُل منہدم ہو گئے ہیں، درخت اکھڑ گئے اور راستے ٹوٹ گئے ہیں۔

کویوشو کے شمالی صوبے کوماموتو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔

کوماموتو اور کاگوشیما کے علاقوں میں 2 ہزار سے زائد گھروں کے لئے پینے کے پانی کی ترسیل بند ہو گئی ہے۔

اس وقت تک کویوشو کے 1.3 ملین رہائشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی گئی ہے۔

وزیر دفاع کونو تارو نے کہا ہے کہ علاقے میں بھیجی گئی 10 ہزار افراد پر مشتمل جاپان برّی دفاعی فورسزکی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔