جاوید لطیف کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 Javed Latif

Javed Latif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

جاوید لطیف کے بھائی میاں امجد لطیف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

میاں امجد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سی آئی اے پولیس کا جاوید لطیف کو گرفتار کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، ان کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں مقدمہ درج ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی منظوری نہیں لی گئی، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گرفتاری کا کوئی جوازنہیں ہے، عدالت جاوید لطیف کو بازیاب کرنے اور زندگی کے تحفظ کویقینی بنانے کا حکم دے۔

جاوید لطیف کے بھائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں آج سماعت کریں گے۔