ن لیگ نے جاوید لطیف کو ٹی وی پر دیے گئے بیان پر شوکاز نوٹس بھیج دیا

Mian Javed Latif

Mian Javed Latif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی کے سینیئر رہنما میاں جاوید لطیف کو نجی ٹی وی پر دیے گئے بیان پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

جاوید لطیف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر جو باتیں کیں، وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی نے سات روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کس طرح انھیں شوکاز نوٹس دینے پر راضی ہوئے ہوں گے، وہ جانتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس چھوٹی چیز ہے، نواز شریف کہیں تو ایک سیکنڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔