جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا

Dr. Zafar Mirza

Dr. Zafar Mirza

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا سے محفوظ عید الاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری پر علماء و مشائخ کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، مشیر صحت، پارلیمانی سیکرٹری اور صوبائی حکومتی ارکان نے شرکت کی جس میں کورونا سے محفوظ عیدالاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری سے متعلق علماء و مشائخ کے ساتھ مشاورت کی گئی۔

مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مؤثر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے پہلے تین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔

دوسری جانب وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ صوبوں اور گلگت بلتستان، آزادکشمیر سے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مشاورت کے ساتھ قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔