جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے ملیر جیل میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

KHAMISANI SOCIAL WELFARE TRUST

KHAMISANI SOCIAL WELFARE TRUST

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی کی معروف شخصیت عیسیٰ لیبارٹریز کے چیف ایگزیگٹیو پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو ملیر جیل میں طبی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظام اور عوامی خدمات پر جسٹس ہیلپ لائن کے زیر اہتمام کراچی جیم خانہ میں منعقدہ ایک پرو قار تقریب میں گولڈ میڈل دیا گیا ،فیڈرل سیکریٹری لاء کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر رحیم اعوان نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو گولڈ میڈل پیش کیا اس موقع پر سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر ،جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ،چیف لیگل ایڈوائزر بورڈ آف ریونیو حکومت سندھ جی این قریشی ،وفاقی محتسب عبدالمالک غوری ،پراسیکوٹر جنرل سندھ ایاز حسین تنیو کے علاوہ وکلاء ،کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین ،خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی محمد سلیم خمیسانی نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو گولڈ میہڈل ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے خالد رحمانی بھی موجود تھے ،سلیم خمیسانی نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ طبی میدان کے علاوہ سماجی و فلاحی اور کھیلوں کے فروغ میں بھی مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔