کابل میں زلمے خلیل زاد- اشرف غنی ملاقات۔طالبان مذاکرات پر غور

Ashraf Ghani Meeting

Ashraf Ghani Meeting

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

افغان حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اس ملاقات میں خلیل زاد نے صدر غنی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے تازہ ترین دور کے نتائج سے آگاہ کیا۔

صدر غنی کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ رات ہوئی۔

زلمے خلیل زاد اس ملاقات سے کچھ ہی دیر پہلے دوحہ سے کابل پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کسی امن معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے تاکہ واشنگٹن کے لیے افغان جنگ اپنے اختتام کو پہنچ جائے۔

17 سال سے جاری افغان جنگ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ بن چکی ہے۔