کالے دھندے اور ککھ پتی سے لکھ پتی

Euro

Euro

کرپشن ایک ایسا مرض ہے جو چھوت کی طرح پھیلتا ہے اور معاشرے کو کھا جاتا ہے۔ یہ موذی مرض ہماری سماجی، سیاسی اور روحانی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیتا ہے۔

فرانس میں بسنے والے پاکستانی تارکین وطن بھی ککھ پتی سے لکھ پتی بنے کیلئے سب سے تیز ترین اور آسان طریقہ کار (TVA) اختیار کرتے ہیں۔ TVA سے خود تو لکھ پتی بن جاتے ہے مگر فرانسیسی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

آپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ کیسے ممکن ہے ایک شخض جس کو فرانسیسی زبان لکھنا پڑھنا یا بولنا بھی نہیں آتی وہ کیسے کامیاب ہو جاتا ہے۔ اور یہ TVA کا کاروبار کیا ہے؟

اس سوال کا مکمل اور تفصیلی جواب فرانس میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے کسی بھی ایسے فرد حاصل کیا جاسکتا ہے جو فرانس میں باتیما کے کام کا مزدور یا ٹھیکدار ہو۔

TVA کا کاروبار تقریبا پچھلے 25 سالوں سے فرانس میں سرگرم ہے۔ جس کی وجہ فرانس کی معیشت کو سالانہ کئی سو ملین یوروز کا نقصان ہوتا ہے۔ جس کی معلومات فرانس گورنمنٹ کو نہ ہونے کے برابر ہے۔