کمال خان نے فلم ’’رادھے‘‘ کی ناکامی کو اپنی کامیابی قرار دیدیا

Kamal Khan and Salman Khan

Kamal Khan and Salman Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) سلمان خان اور خود ساختہ ناقد کے آر کے درمیان لفظی جنگ کے بعد قانونی جنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے، لیکن کے آر کے ’ ہلکے میں آنے کو تیار نہیں‘ سلمان خان سے معافی مانگنے سے انکار کے بعد کے آر کے نے ٹوئٹر کی توپوں کا رخ ایک بار پھر سلو میاں کی طرف موڑ دیا ہے۔

کے آر کے نے خود اعتمادی کی انتہا کو چھوتے ہوئے نہ صرف خود کو ’ دنیا کا نمبر 1 ناقد‘ قرار دیا بلکہ سلمان خان کی فلم رادھے کو ہونے والے نقصان کا کریڈٹ بھی اپنی ’ تنقید ‘ کو دےد یا۔

خود ساختہ اور نام نہاد ناقد کے آر کے نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی آخری بڑی فلم کو 95 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے، جس کا کریڈٹ دنیا کے نمبر 1 ناقد کو جاتا ہے، آئی لو یو لوگوں‘

کے آر کے کی لفظی جنگ صرف ایک ٹوئٹ تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ اس کے کچھ دیر بعد ہی انہوں نے سلمان خان کا نام لیے بغیر ایک اور ٹوئٹ داغ دی’ یہ بالی وڈ کا غنڈا بھائی سمجھتا ہے کہ اس کےفینز ہیں، کیا مذاق ہے! اب تیرے فینز صرف مریخ پر بچے ہیں، زمین پر کہیں نہیں ہیں! تو اب اپنی فلم مریخ پر ریلیز کر‘