کمالیہ کی خبریں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

Kamalia

Kamalia

کمالیہ (ڈاکٹرغلام مرتضیٰ) کمالیہ عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ، بازار گلی محلوں ہر جگہ بھکاری ہی مانگتے نظر آ رہے ہیں۔ کہاں کے ہیں اور کہاں رہتے ہیں اس کا کوئی علم نہیں۔ جبکہ ہماری انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ اِن خیالات کا اظہار چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفیٰ منج نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں بھکاریوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا۔ پیشہ ور بھکاری اپنے بچوّں کو بھی اس کام پر لگا کر ہزاروں روپے کی دہاڑیاں لگا رہے ہیں جبکہ حکومت چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت بھٹوں ،ہوٹلوں پر کام کروانے والے بچوّں سے ان مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ جبکہ ان بھکاریوں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں۔ آیا کہ یہ بچےّ ان کے ہی ہیں یا پھر اغواء تو نہیں کئیے گئے لہٰذا ہماری ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل ہے کہ ان بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اور انکے خلاف مکمل تحقیقات کی جائیں اور سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) کمالیہ شہر و گردونواح میں جعلی نوٹوں کی بھرمار ، شہری لٹنے لگے ،دکاندار وں کو جلد بازی میں جعلی کرنسی تھما دی جاتی ہے ، حکام کارروائی کر یں،شہری۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح جن صدر بازار ،اقبال بازار ،سلطان مارکیٹ ،تحصیل بازار،جکھڑ ،سید موسیٰ،دھولری پر جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار ہے سادہ لوح شہری جعل ساز مافیا کے ہاتھوں رقم کا نقصان کر لیتے ہیں رش ہونے کی صورت میں دکاندار وں کو جلد بازی میں جعلی کرنسی تھما دی جاتی ہے۔ جس پر وہ نوٹ آگے ہی آگے عوام کے ہاتھوں میں گردش کرتے رہتے ہیں شہریوں عبدالوحید نسیم ،محمد رفیق ،محمد عثمان شیخ ،نبیل اسلم اور میاں شاہد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) اظہار تعزیت ۔ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس جنرل سیکرٹری پریس کلب ڈاکٹر ندیم اقبال منعقد ہوا ۔اجلاس میں معروف ٹی وی اینکر وسینیر صحافی سہیل وڑائچ کے چچا چوہدری خالد وڑائچ کی وفات پر ان سے تعز یت کا اظہار کیاگیا اورمرحوم کے لیئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اجلاس میں صدر پریس کلب عمر خیام مغل،را نا ارشاد انور ،محمد نعیم ،تصور بلوچ،ساجد ملک،امداد مغل،جاوید درسانہ،عبدالواحد ،ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ،حسن معاویہ سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) ملک میں برھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے جبکہ موجودہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ لفظوں کا ہیر پھیر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سٹی صدر سجاد مسعود نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن سے پہلے جتنے بھی وعدے کئیے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے عوام کو کسی بھی قسم کا رلیف تک نہیں دیا گیا بلکہ ان سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ غریب بجٹ نہیں بلکہ امیروں کا بجٹ ہے جس میں صرف امیر لوگوں کو ہی فائدہ حاصل ہو گا بجٹ میں صرف لفظوں کا ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں ہے جو چیزیں غریب کے استعمال میں ہیں وہ سب مہنگی ہوئی ہیں جبکہ جو چیزیں امیروں کے استعمال میں ہیں جن میں گاڑیاں سر فہرست ہیں ان میں کمی کی گئی ہے جبکہ گاڑیوں سے غریب عوام کو کیا فائدہ وہ تو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے کھا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) موجودہ ہونے والی بارش کا گندا پانی ابھی تک گلی محلوں میں کھڑا ہے جس سے کئی موذی قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر ٹی ایم اے کمالیہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی ورکر رانا علی رضا نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے بارش نے محلہ فاضل دیون، مدینہ آباد، محلہ چڑھ، اسلام نگر سمیت شہر کے کئی حصوں کو متا ثر کیا ہے اور لوگوں کا گزرنا محال ہے ٹی ایم اے کمالیہ صائی کے حوالہ سے بالکل ناکام ہے جبکہ عملہ صفائی کئی کئی دن نظر ہی نہیں آتا ایسے لگتا ہے کہ وہ یا تو پھر سیاسی ڈیروں پر کام کرتے ہیں اور یا پھر افسران کی ملی بھگت سے گھر بھٹے ہی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اس کا سخت نوٹس لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) میاں نواز شریف واحدلیڈر ہیں جنھوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے سابقہ دور حکومتوں نے بجلی پر کوئی کام نہ کر کے عوام کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا اب جبکہ بجلی کا نظام کافی حد تک ٹھیک ہو چکا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ 2018تک ہو جائے گا اور آئندہ بھی وزیر اعظم میاں محمود نواز شریف ہی ہوں گے ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن سبزی منڈی آڑھتیاں کمالیہ چوہدری صابر رحمانی نے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کے عوام کی پسندیدہ جماعت ہے جس نے صرف عوامی ار ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی ہے۔ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے یہ جماعت صرف عوامی اور فلاحی کاموں والی جماعت ہے جو صرف غریب عوام کو ہر طرح کی سہولیات دینے میں دن رات ایک کئیے ہوئے ہیں میاں نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کا اعلان کر رکھا ہے جو کہ بہت جلد اب اس ملک سے اندھیروں کا نام و نشان مٹ جائے گا اور آنے والے انتخابات میں عوام میاں نواز شریف کو ہی وزیر اعظم بننا دیکھنا چاہتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) رمضان المبارک گناہون اور مغفرت کا مہینہ ہے اس میں ہمیں اپنے رب سے دل کھول کر اپنے گناہوں کی بخشش کروانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کمالیہ کے صدر ملک اصغر علی چوڑے خاں نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کا نیک مہینہ ہمیں اس چیز کا درس دیتا ہے کہ ہم اپنے رب تعالی سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں کیونکہ اس مہینے میں ہمارا رب ہر ایک کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ ہے کوئی جو اپنے گناہوں کو معاف کروانا چاہتا ہے تم ایک بار پکاروں تو سہی میں اپنی رحمت کی انتہا ء کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے یہ مغفرت عشرہ ہے اس میں ہمیں اپنے رب سے دل کھول کر اپنے توبہ کرنی چاہیے وہ غفور و رحیم ہے اور بہت معاف کرنے والا ہے ہمیں اس ماہ میں کسی کی دل آزاری نہین کرنی چاہیے بلکہ ہر ایک سے محبت سے پیش آنا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔