کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

 Kangana Ranaut

Kangana Ranaut

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) ممبئی پولیس نے عدالت کے حکم پر اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت آئے روز کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہتی ہیں، کبھی اقرباپروری تو کبھی کسانوں کے احتجاج پر کنگنا سے متعلق میڈیا میں ہیڈلائنز بنتی ہیں، اب ممبئی پولیس نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت میں مصنف نے درخواست دائر کی جس میں کنگنا رناوت پر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے بغیر پوچھے ان کی لکھی گئی کتاب کی کہانی کا کچھ حصہ بغیر پوچھے استعمال کیا ہے۔

مصنف کی درخواست پر عدالت نے ممبئی پولیس کو کنگنا رناوت کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی کی عدالت اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ہرجانے سے متعلق کیس میں اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے