کراچی: بلاول چورنگی پر کھڑی گاڑی میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

Karachi Bomb Attack

Karachi Bomb Attack

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بلاول چورنگی پر ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق مشکوک موٹرسائیکل میں بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی تھی جس پر پولیس اور بی ڈی ایس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور 200 میٹر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں سے خالی کرالیا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ بم ڈبل کیبن گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور گاڑی بلاول ہاؤس کے سامنے یبنک پر گھڑی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا جب کہ گاڑی میں غیر ملکی تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔