کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا: پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم دینے اور آئی جی سندھ کو اغوا کرنے والا اصل کردار کون تھا؟ اب تک اُس کے نام سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ 60 گھنٹے گزر گئے، رات کے آخری پہر مریم کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم دینے والا ،آئی جی سندھ کو اغوا کرنے والا اور ایک صوبے کی آئینی اتھارٹی کو مفلوج کرنے والا اصل کردار کون تھا؟

انہوں نے کہا کہ اب تک نہ اُس کے نام سے آگاہ کیا گیا اور نہ ہی ایک بیٹی سے معذرت کی گئی، ہر طرف بس جنگل راج ہے۔