کراچی: کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار، کئی لوگ اندر موجود

Karachi Factory Fire

Karachi Factory Fire

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیمیکل فیکٹری میں لگی ہے جسے بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں جبکہ دیگر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے اندر نہیں جا پا رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موقع مل رہا ہے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، خاتون سمیت کئی افراد کو فیکٹری سے نکالا بھی جا چکا ہے۔

ندھ رینجرز نے پہنچ کر آگ سے متاثرہ فیکٹری کو حصار میں لے لیا، رینجرز کے جوان فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔