کراچی میں سردی کے ڈیرے، پارہ 8 ڈگری ریکارڈ

Karachi Cold Weather

Karachi Cold Weather

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے بسیرا کرلیا جس سے شہر کا درجہ حرارت کم ہونے سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔