کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، ضلع وسطی میں 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Karachi Lockdown

Karachi Lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ضلع میں 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاون جبکہ دیگر اضلاع کے ہارٹ اسپارٹ کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرک ہیلتھ افسر کی سفارشات پر لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت صرف میڈیکل اسٹورز، پرچون اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن 17 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران متعلقہ علاقوں میں ڈبل سواری، ریسٹورینٹس پر ٹیک اوے اور ڈیلوری پر پابندی ہو گی جبکہ تجارتی مراکز، پارکس، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 21 کورونا ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کی مجموعی آبادی 27 ہزار سے زائد ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد 446 ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سب سے زیادہ 79 کورونا کیسز گلشن اقبال بلاک 6 میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کورونا کے 14 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے، متاثرہ علاقوں کی مجموعی آبادی 24371 اور کورونا مریضوں کی تعداد 163 ہے۔

ڈسٹرکٹ کورنگی میں سب سے زیادہ 22 کورونا ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ کورنگی کے متاثرہ علاقوں کی مجموعی آبادی 44435 ہے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ملیر میں کورونا ہاٹ اسپاٹ کی تعداد 13 ہے، ملیر کے متاثرہ علاقوں کی مجموعی آبادی 20928 جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 215 ہے۔

دسٹرکٹ ساؤتھ میں بھی 21 کورونا ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں متاثرہ علاقوں کی آبادی 27081 اور مریضوں کی تعداد 541 ہے۔