کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد کے قریب پہنچ گئی

Karachi Corona Cases

Karachi Corona Cases

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6124 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2412کیسز مثبت نکلے۔

حکام کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔