کراچی میں جرائم کے واقعات میں کمی، ورلڈ انڈیکس میں 115 ویں نمبر پر آ گیا

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی جرائم کے واقعات میں مسلسل کمی کے باعث انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں شہر قائد 115 ویں نمبر پر آ گیا۔

انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کا کرائم انڈیکس بہتر ہو کر 53.70 پر آ گیا ہے۔

کراچی 2014 میں کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا جبکہ 2020 میں کراچی کا کرائم انڈیکس 103 تھا۔

کرائم انڈیکس میں پہلے نمبر پر وینزویلا کا شہر کراکس ہے جبکہ 14 ویں نمبر پر افغانستان کا دارالحکومت کابل، ڈھاکا 43 ویں اور امریکی شہر ہیوسٹن 52 ویں نمبر پرہے۔

عالمی کرائم انڈیکس میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 82 ویں اور واشنگٹن ڈی سی 88 ویں نمبر پر ہے جبکہ فرانس کا شہر نانٹس 105 ویں اور بھارتی شہر بنگلور کا 108 واں نمبر ہے۔