کراچی؛ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

Karachi Heat

Karachi Heat

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر کا موسم گرم ومرطوب رہا، گرمی کا پارہ 38 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب شہر میں حدت رہی جب کہ دیہی سندھ کے اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا،صبح کے وقت کم سے کم پارہ 30 ڈگری رہا،سمندری ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت نمی کا تناسب 72 اور شام کو 63 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد کا درجہ حرارت 46.2 ڈگری ،دیہی سندھ کے دیگر اضلاع دادوکا پارہ 48 جبکہ جیکب آباد اور موہنجودڑو کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق اگلے3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔